Jan ۲۴, ۲۰۲۲ ۱۱:۰۸ Asia/Tehran
  • پاکستان میں  صدارتی نظام کی چہ مگوئیاں

پاکستان میں صدارتی نظام کی چہ مگوئیوں کے بعد اس ملک کے وزیر خارجہ نے دو ٹوک الفاظ میں اسے مسترد کیا ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ صدارتی نظام رائج کرنے کی کوئی حقیت نہیں، ایک غبارہ ہے، جس کی جلد ہوا نکل جائے گی۔

 ماہرین کا کہنا ہے کہ صدارتی نظام کی چاہت میں گھرے لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ پاکستان کے مسائل کا واحد حل یہی ہے اور ہم اگر پارلیمانی نظام کو بدل کر صدارتی نظام میں تبدیل کر لیں گے تو سب کچھ ٹھیک ہو جائے گا۔

کیا صدارتی نظام کے آنے سے عمران خان، نواز شریف، آصف علی زرداری بدل جائیں گے؟ نظام نہیں رویے بدلو، نظام نہیں اپنے آپ کو بدلو۔ نظام بدل بھی گیا لیکن خود کو نہ بدلا تو کچھ نہیں بدلنے والا۔ اس نکتہ کو سمجھیں، سب کچھ سمجھ آ جائے گا۔

ٹیگس