Feb ۱۰, ۲۰۲۲ ۱۶:۵۰ Asia/Tehran
  • عشرہ فجر کی مناسبت سے لاہور میں فلم فیسٹیول

اسلامی انقلاب کی سالگرہ کی دس روزہ تقریبات عشرہ فجر کی مناسبت سے لاہور میں خانہ فرہنگ ایران نے فلم فیسٹیول کا اہتمام کیا ہے۔

تین روزہ فلم فیسٹیول کی افتتاحی تقریب بدھ کی شام لاہور میں ایران کے خانہ فرہنگ میں منعقد ہوئی ۔ اس تقریب میں خانہ فرہنگ ایران لاہور کے ڈائریکٹر جنرل جعفر روناس ، ایرانی کونسلیٹ کے فرسٹ سیکریٹری مرتضی فراطی کے علاوہ فلم پروڈیوسر سید نور، فلم ڈائریکٹر سلیم پرویز، چودھری کامران، شہزاد رفیق نیز حکمراں پاکستان تحریک انصاف پارٹی کی رہنما تنزیلہ عمران اور ڈاکٹر افتخار بخاری، پروفیسر ڈاکٹر عظمی زرین اور پروفیسر فوزیہ ناز سمیت مختلف ادبی اور ثقافتی شخصیات نے شرکت کی ۔
تقریب سے خطاب میں ڈائریکٹر جنرل خانہ فرہنگ ایران لاہور، جعفر روناس نے ایران اور پاکستان کے دوستانہ روابط کا مختصر تاریخچہ بیان کیا۔

اسی کے ساتھ پاکستان کی فلمی ہستیوں نے ایرانی فلموں کو ہر لحاظ سے قابل تعریف قرار دیا۔

قابل ذکر ہے کہ لاہور میں ایران کے خانہ فرہنگ میں تین روزہ فلم فیسٹیول میں نمائش کے لئے ایران کی پانچ عالمی ایوارڈ یافتہ فلموں کا انتخاب کیا گیا ہے۔

ہمارا فیس بک پیج لائک کریں 

ہمیں انسٹاگرام پر فالو کریں 

ہمیں ٹویٹر پر فالو کریں 

ٹیگس