Feb ۲۲, ۲۰۲۲ ۱۱:۰۳ Asia/Tehran
  • گرے لسٹ سے ہٹے گا پاکستان یا نہیں، فیصلے کی گھڑی آ گئی

آج سے شروع ہونے والے اجلاس میں اقوام متحدہ کی طرف سے نامزد دہشت گرد گروپوں کے خلاف پاکستان کے ذریعہ اٹھائے گئے اقدامات اور کوششوں کا جائزہ لیا جائے گا۔

میڈیا رپورٹوں کے مطابق ایف اے ٹی ایف (FATF) کی منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کی مالی معاونت کی نگرانی کے لئے اجلاس 22 فروری یعنی آج سے شروع ہونے والا ہے۔ ایف اے ٹی ایف کے ورکنگ گروپ کی میٹنگ 4 مارچ تک جاری رہے گی۔

اجلاس میں اقوام متحدہ کی طرف سے نامزد دہشت گرد گروپوں کے خلاف پاکستان (Pakistan) کے ذریعہ اٹھائے گئے اقدامات اور کوششوں کا جائزہ لیا جائے گا۔ اس کے بعد ہی ایف اے ٹی ایف اس بات کا فیصلہ لے گا کہ پاکستان کو گرے لسٹ سے باہر کیا جانا ہے یا نہیں۔

واضح رہے کہ ایف ے ٹی ایف نے جون 2018 میں پاکستان کو ’گرے لسٹ‘ میں رکھا تھا اور اسلام آباد کو 2019 کے آخر تک منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کی مالی معاونت پر لگام لگانے کے لئے کام کرنے کا منصوبہ نافذ کرنے کے لئے کہا تھا، لیکن بعد میں کووڈ-19 وبا کے سبب یہ مدت بڑھا دی گئی تھی۔

ٹیگس