Mar ۰۱, ۲۰۲۲ ۱۲:۰۸ Asia/Tehran
  • سابق پاکستانی وزیر اعظم کا موجودہ حکومت پر بدعنوانی کا الزام

مسلم لیگ ن کے رہنما نے دعوی کیا ہے حکومت بیساکھیوں پر چل رہی ہے اور عمران خان کو معلوم ہے کہ وہ جانے والا ہے۔

پاکستان کے سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے آج احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے دعوی کیا کہ احتساب کے نعرے لگانے والی حکومت بدعنوان ثابت ہوئی ہے، وزراء اور مشیر سب سے زیادہ بدعنوان ثابت ہوئے ہیں، وہ وقت دور نہیں جب یہ سب کٹہرے میں کھڑے ہوں گے، جو حکومت غیرآئینی طریقے سے آئی تھی وہ آئینی طریقے سے گھر جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ حکومت بیساکھیوں پر کھڑی تھی، اب بیساکھیاں بھی ان کا بوجھ برداشت نہیں کرسکتیں، حکومت بڑے شوق سے مدت پوری کرنا چاہتی ہے لیکن عوام اسے ایسا نہیں کرنے دیں گے۔

ایک سوال کے جواب پر شاہد خاقان کاکہنا تھا کہ عدم اعتماد کی تحریکوں کی تشہیر نہیں ہوتی، جب جمع ہوں گی تو پتہ چل جائے گا۔

شاہد خاقان نے مسلم لیگ ق سے متعلق کہا کہ انہیں خود فیصلہ کرنا ہے کہ اقتدار کا ساتھ دینا ہے یا عوام کے ساتھ جانا ہے۔

 

 

ٹیگس