Mar ۰۶, ۲۰۲۲ ۱۸:۴۴ Asia/Tehran
  • اسکردو: سانحہ پشاور کے شہید کا جلوس جنازہ تکفریت کے خلاف احتجاج میں بدل گیا

پاکستان کے شمالی علاقہ جات گلگت بلتستان کے شہر اسکردو میں سانحہ پشاور کے شہید ہونے والے ایک نوجوان کا جلوس جنازہ تکفریت کے خلاف عظیم الشان احتجاج میں تبدیل ہوگیا۔

ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق، شہید مرتضی علی شاد کے جلوس جنازہ میں ہزاروں سوگوار مرد و خواتین نے شرکت کی اور تفکیری دہشت گردوں سے اپنی شدید نفرت و بیزاری کا اعلان کیا ۔ مظاہرین نے اپنے ہاتھوں میں ایسے بینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پرمسلمانوں کے اتحاد و یکجہتی کے حق میں نعرے درج تھے۔

مظاہرین بڑے پرجوش انداز میں لبیک یا حسین کے نعرے بھی لگا رہے تھے۔ مظاہرین، سانحہ پشاور میں ملوث عناصر اور سیکورٹی میں کوتاہی برتنے والے عناصر کے خلاف قانونی چارہ جوئی کرنے کا مطالبہ بھی کر رہے تھے۔

واضح رہے کہ جمعہ کی نماز کے دوران پشاور کی جامع مسجد میں خونی واقعہ رونما ہوا جس میں63  افراد شہید اور 200 سے زائد افراد زخمی ہوئے۔

ٹیگس