Mar ۰۸, ۲۰۲۲ ۱۴:۴۳ Asia/Tehran
  • پاکستان: اپوزیشن نے عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرادی

اپوزیشن نے اسمبلی سیکرٹریٹ میں قومی اسمبلی اجلاس بلانے کے لئے ریکوزیشن اور وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرا دی۔

پاکستانی میڈیا کے مطابق اپوزیشن رہنماؤں نے قومی اسمبلی سیکریٹریٹ میں وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرادی اس کے ساتھ ہی ن لیگ نے قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کے لیے بھی درخواست جمع کرائی ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ تحریک عدم اعتماد ایڈیشنل سیکریٹری قومی اسمبلی محمد مشتاق کے پاس جمع کرائی گئی ہے جس پر 86 ارکان کے دستخط موجود ہیں جن میں ن لیگ، پی پی اور اے این پی کے ارکان شامل ہیں۔

دریں اثنا اجلاس میں مسلم لیگ (ن) نے پیپلز پارٹی کے ڈی چوک جلسے میں وفد بھجوانے کا بھی فیصلہ کیا، وفد میں احسن اقبال، خواجہ آصف اور مریم اورنگزیب شامل ہوں گے جو جلسے میں شرکت کریں گے۔

مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ تحریک عدم اعتماد پر جتنے دستخط درکار تھے سب موجود ہیں، عمران خان کا گھر جانا سب سے ضروری ہے۔

تحریک عدم اعتماد کے بعد اپوزیشن اور حکومت کی جانب سے متعدد قسم کے دعوے سامنے آ رہے ہیں۔

ٹیگس