Mar ۱۱, ۲۰۲۲ ۱۵:۳۸ Asia/Tehran
  • کوئی بھی طاقت پاکستان پر دباؤ نہیں ڈال سکتی، عمران خان

پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے ایک بار پھر کہا ہے کہ کوئی بھی طاقت ان کے ملک پر دباؤ نہیں ڈال سکتی۔

جدید ترین لڑاکا طیاروں کی فضائیہ میں شمولیت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ بہت دشوار ہوتی ہے اور اس کے نتیجے میں ملک اجڑ جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی فوج اور پاکستان عوام نے ثابت کردیا ہے کہ وہ اپنے ملک کا دفاع کرنا جانتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں پوری قوت کے ساتھ یہ بات کہتا ہوں کہ دنیا کا کوئی بھی ملک ہم پر دباؤ نہیں ڈال سکتا۔

پچھلے چند ہفتوں کے دوران پاکستان کے وزیراعظم عمران خان پاکستان کے بیرونی دباؤ میں نہ آنے کی بات کرچکے ہیں۔ وہ اس سے پہلے جنگ یوکرین کے معاملے پر یورپی یونین اور امریکہ کے دباؤ کو مسترد کرتے ہوکہہ چکے ہیں کہ یورپ ہمیں اپنا غلام نہ سمجھے۔

 واضح رہے کہ یورپی یونین اور امریکہ نے یوکرین کے معاملے میں، پاکستان سے روس کی مذمت کرنے اور جنرل اسمبلی میں روس کے خلاف ووٹ دینے کا مطالبہ کیا تھا جیسے پاکستان نے سختی کے ساتھ مسترد کردیا تھا۔

ٹیگس