دہشتگردوں کے ساتھ پاکستانی فوجیوں کی جھڑپ، 4 فوجی جاں بحق
Mar ۲۵, ۲۰۲۲ ۰۹:۵۶ Asia/Tehran
پاکستان نے دعوی کیا ہے کہ افغانستان سے رات کے اندھیرے میں دہشتگردوں نے دراندازی کی کوشش کی جسے پاکستانی فوج نے مؤثر جوابی کارروائی کر کے ناکام بنا دیا۔
پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق گزشتہ رات افغانستان سے دہشت گردوں نے شمالی وزیرستان کے علاقے حسن خیل میں دراندازی کی کوشش کی۔
سیکیورٹی فورسز نے پاک افغان بارڈر پر شمالی وزیرستان کے علاقے حسن خیل سے پاکستان میں داخلے ہونے کی دہشت گردوں کی کوشش ناکام بنادی، سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے مابین فائرنگ کے تبادلے میں 4 سپاہی جاں بحق ہوگئے جبکہ فائرنگ کے دوران بھاگتے ہوئے دہشت گردوں کو بھاری جانی نقصان اٹھانا پڑا ہے۔
واضح رہے کہ افغانستان اور پاکستان ایک دوسرے پر در اندازی کرنے کے الزامات عائد کرتے رہتے ہیں۔