Apr ۰۲, ۲۰۲۲ ۱۰:۴۱ Asia/Tehran
  • اسلام آباد میں امریکہ مخالف مظاہرہ، ملک کے اندرونی معاملات میں مداخلت کی مذمت

پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں امریکہ مخالف مظاہرہ ہوا، جس میں پاکستان کے اندرونی معاملات میں امریکی مداخلت اور اسکی طرف سے پاکستانی کی آزادی و خودمختاری کو لاحق خطرات کی مذمت ہوئی۔ اس مظاہرے میں سیاسی و مذہبی کارکن شریک ہوئے۔

ارنا کے مطابق، جمعہ کو اسلام آباد میں یہ مظاہرہ مجلس وحدت مسلمین کی اپیل پر منعقد ہوا۔ لوگوں نے اپنے ہاتھوں میں ایسے پلے کارڈس اٹھا رکھے تھے جس پر امریکہ مردہ باد اور اسرائیل مردہ باد کے نعرے درج تھے۔

اس مظاہرے میں شامل لوگوں کو پاکستان کی کچھ اہم سیاسی و سماجی شخصیتوں نے خطاب کیا جس میں ملک کی آزادی و خودمختاری کے دفاع میں عوام میں اتحاد و یکدلی نیز امریکہ سمیت سامراجی طاقتوں کی مداخلت کے خلاف قیام کرنے پر تاکید کی۔

پاکستان کے سیاسی کارکنوں نے اس مظاہرے میں، امریکہ کی خطے میں عدم استحکام پیدا کرنے، صیہونی حکومت اور یمن پر جارحیت کرنے والوں سے ہاتھ ملانے جیسی امریکی پالیسیوں کی مذمت کی۔ مظاہروں میں شامل لوگوں نے امریکہ کے پرچم کو آگ لگاکر اپنے ملک کے خلاف اس کی خطرناک پالیسیوں کے خلاف اپنے غصے کا اظہار کیا۔

قابل ذکر ہے کہ پاکستانی وزیر اعظم کی طرف سے اسلام آباد کے داخلی معاملوں میں امریکی مداخلت کی کوششوں کا پردہ فاش ہونے کے بعد، پاکستانی وزرات خارجہ نے امریکی نائب سفیر کو طلب کر امریکہ کے دھمکی بھرے خط کے تعلق سے اپنا اعتراض درج کرایا تھا۔

 

ٹیگس