Apr ۰۳, ۲۰۲۲ ۱۲:۴۸ Asia/Tehran
  • پاکستان کے صدر نے وزیرِ اعظم کی تجویز پر قومی اسمبلی تحلیل کر دی

پاکستان کے صدر نے قومی اسمبلی تحلیل کر دی۔

پاکستان کے صدر ڈاکٹر عارف علوی نے وزیرِ اعظم عمران خان کی تجویز پر قومی اسمبلی تحلیل کی ہے۔

اس سے قبل پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے صدر پاکستان کو اسمبلیاں تحلیل کرنے کی تجویز ارسال کرتے ہوئے کہا تھا کہ قوم عام انتخابات کی تیاری کرے۔

سرکاری ٹی وی کے ذریعے پاکستانی قوم سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان ںے کہا کہ بیرون ملک سے پلانٹ کی گئی سازش کو آج ڈپٹی اسپیکر نے مسترد کردیا جس پر میں پوری قوم کو مبارک باد پیش کرتا ہوں، پوری قوم پریشان تھی کہ غداری ہورہی تھی، میں انہیں پیغام دے رہا ہوں کہ اس طرح کی سازش یہ قوم کامیاب نہیں ہونے دے گی، ہم نے آئینی طاقت استعمال کرتے ہوئے تحریک عدم اعتماد کو مسترد کردیا ہے۔

قوم عام انتخابات کی تیاری کرے، مجھے گزشتہ روز سے لوگ پیغامات دے رہے تھے کہ لوگ آپ سے غداری کررہے ہیں اور رقومات لے رہے ہیں، جنہوں نے اپوزیشن جماعتوں سے پیسے لیے وہ ان رقومات کو لنگر خانوں میں دے دیں۔

ٹیگس