پاکستانی عوام کی نظریں سپریم کورٹ پر، ازخود نوٹس کیس کی سماعت آج
چیف جسٹس آف پاکستان کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجر بینچ اس ملک میں موجودہ آئینی صورت حال پر ازخود نوٹس کیس کی سماعت آج کرے گی۔
پاکستان میں تحریک عدم اعتماد کے بعد سیاسی صورتحال اپنے عروج پر پہنچ گئی اور ایک روز قبل تک سب کی نظریں قومی اسمبلی کے اجلاس پر مرکوز تھیں تاہم قومی اسمبلی تحلیل ہونے کے بعد، اب سب کی نظریں سپریم کورٹ کی ازخود نوٹس کیس کی سماعت پر مرکوز ہیں۔
چیف جسٹس آف پاکستان کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجر بینچ اس ملک میں موجودہ آئینی صورت حال پر ازخود نوٹس کیس کی سماعت آج کرے گی۔ صدر، وزیراعظم ، اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کو بھی مقدمے میں فریق بنایا گیا ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز چیف جسٹس آف پاکستان عمرعطا بندیال نے موجودہ سیاسی صورتحال کا ازخود نوٹس لیا تھا، اس سلسلے میں سپریم کورٹ کی لارجر بینچ آج سماعت کرے گی۔
اس طرح اب گیند عدالت عظمیٰ کے کورٹ میں ہے اور اگر اسپیکر کی رولنگ غیرآئینی قرار پاتی ہے تو بعد کے تمام اقدامات کالعدم تصور ہوں گے۔ اور اگر یہ کہا جائے کہ اسپیکر نے قانون اور آئین کے دائرے میں رہتے ہوئے اپنا کردار ادا کیا تو پھر 90 روز کے اندر انتخابات ہوں گے۔