Apr ۰۴, ۲۰۲۲ ۱۵:۵۴ Asia/Tehran
  • قومی اسمبلی توڑ دینے کی سفارش سے بہتر کوئی فیصلہ نہیں ہوسکتا تھا: عمران خان

پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے اسمبلی تحلیل کرنے کے فیصلے کا دفاع کرتےہوئے حزب اختلاف کی جماعتوں کو عوام سے رجوع کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

پروگرام ’’ آپ کا وزیراعظم آپ کے ساتھ‘‘ میں آن لائن سوالات کے جوابات دیتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ میں نے قومی اسمبلی توڑ دینے کی سفارش کی ہے  اور موجودہ حالات میں اس سے بہتر کوئی فیصلہ نہیں ہوسکتا تھا ۔ انہوں نے حزب اختلاف کے رہنماؤں پر الزامات کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ لوگ صرف اپنے خلاف کرپشن کے مقدمات ختم کرانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ  پاکستان کے وزیراعظم، اپنے خلاف پیش کی جانے والی تحریک عدم اعتماد کو بیرونی سازش قرار دیتے ہیں اور وہ کئی بار امریکہ کا نام لیکر واشنگٹن کو اس تحریک کا محرک قرار دے چکے ہیں ۔ حزب اختلاف کی جماعتوں نے تحریک عدم اعتماد میں بیرونی سازش کو مسترد کرتے ہوئے، وزیراعظم کی جانب سے لگائے جانے والے الزامات کی تحقیقات کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔

ٹیگس