Apr ۱۴, ۲۰۲۲ ۱۸:۳۰ Asia/Tehran
  • فوج کا سیاست سے لینا دینا نہیں، ملک کی بقا جمہوریت میں ہے: ترجمان پاکستانی فوج

پاکستانی فوج کے ترجمان نے کہا ہے کہ ملک کی بقا جمہوریت سے وابستہ ہے اور اب اس ملک میں کبھی مارشل نہیں آئے گا۔

میڈیا رپورٹوں کے مطابق، پاکستانی فوج کے شعبۂ تعلقات کے عامہ کے ڈائریکٹر جنرل، میجر جنرل بابر افتخار کا کہنا تھا کہ افواہوں کی بنیاد پر بے بنیاد کردار کشی کرنا کسی صورت قابلِ قبول نہیں ہے۔ ان کا اشارہ ایسے سوشل میڈیا بیانات اور پوسٹوں کی جانب تھا جن میں ملک کے حالیہ بحران کے حوالے سے فوج اور فوجی افسران پر تنقید کی جا رہی ہے۔

پاکستانی فوج کے ترجمان نے کہا کہ ہمارا سیاست سے کوئی لینا دینا نہیں ہے اور اگر کسی کے پاس ہماری مداخلت کے ثبوت ہیں تو سامنے لائے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی بقا صرف اور صرف جمہوریت میں ہے اور پاکستان میں کبھی مارشل لاء نہیں آئے گا۔

میجر جنرل بابر افتخار نے اس بات کی تردید کہ سفارتی سائفر کے بارے میں قومی سلامتی کمیٹی کے بیان میں سازش کا لفظ استعمال کیا گیا ہے۔ انہوں نے پاکستان کی جانب امریکہ کو دئے گئے ڈی مارش کے بارے میں بھی کہا کہ ڈی مارش صرف سازش پر نہیں دیا جاتا بلکہ اس کی دوسری وجوہات بھی ہوتی ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ان کی حکومت ایک امریکی سازش کے تحت مخالف جماعتوں کی تحریک عدم اعتماد کے ذریعے ختم کی گئی ہے۔

ٹیگس