پاکستان: راجہ پرویز اشرف، اسپیکر قومی اسمبلی منتخب
پاکستان کے سابق وزیر اعظم اور پیپلز پارٹی کے رہنما راجہ پرویز اشرف بلامقابلہ اسپیکر قومی اسمبلی منتخب کر لئے گئے۔
پاکستانی میڈیا کے مطابق پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف بلا مقابلہ اسپیکر قومی اسمبلی منتخب ہوگئے۔ قومی اسمبلی کے اسپیکر اسد قیصر کے مستعفی ہونے کے بعد اس عہدے کے لئے راجہ پرویز اشرف نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے۔ ان کے مقابلے میں کسی دوسرے امیدوار نے کاغذات جمع نہیں کرائے یوں وہ بلامقابلہ اسپیکر منتخب کرلئے گئے۔
پاکستان کی قومی اسمبلی کے سکریٹریٹ کا کہنا ہے کہ راجہ پرویز اشرف کے اسپیکر منتخب ہونے سے متعلق نوٹیفکیشن، رولز کے مطابق جاری کردیا جائے گا-
راجہ پرویز اشرف پیپلز پارٹی کے سینیئر رہنماؤں میں شمار ہوتے ہیں اور دو ہزار گیارہ میں اس وقت کے وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کی نااہلی کے بعد راجہ پرویز اشرف کو وزیر اعظم بنایا گیا تھا۔