Apr ۱۹, ۲۰۲۲ ۱۴:۳۲ Asia/Tehran
  • تحریک انصاف کا الیکشن کمیشن پر امتیازی سلوک برتنے کا الزام

پاکستان کے سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے الیکشن کمیشن پر تحریک انصاف کے ساتھ امتیازی سلوک کا الزام لگایا ہے۔

پاکستان کے سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اسلام آباد میں الیکشن کمیشن کے باہر صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ ہم سے حساب مانگا جارہا ہے لیکن دیگر جماعتوں کی بھی اسکروٹنی ہونی تھی ان کے کیس کی سماعت کیوں نہیں کی جارہی ہے؟
انھوں نے کہا کہ ہمیں تحریک انصاف کی اسکروٹنی پر اعتراض نہیں ہے لیکن ہمارا مطالبہ ہے کہ دیگر سیاسی پارٹیوں کو بھی بلایا جائے
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ آج قوم دیکھ رہی ہے کہ سارا فوکس صرف تحریک انصاف پر ہے ۔
انھوں نے کہا کہ ہائی کورٹ کے حکم پر تحریک انصاف کے خلاف الیکشن کمیشن میں فارن فنڈنگ کیس کی سماعت ہورہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم سب کچھ الیکشن کمیشن کے سامنے پیش کرنے کو تیار ہیں لیکن جس ترازو میں ہمیں تولا جارہا ہے اس میں دوسری جماعتوں کو بھی تولا جائے ۔
یاد رہے کہ پاکستان کے چیف الیکشن کمیشن کی سربراہی میں تین رکنی بینچ پاکستان تحریک انصاف کے خلاف فارن فنڈنگ کیس کی سماعت کررہا ہے۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کو حکم دیا ہے کہ اس کیس کا فیصلہ تیس دن کے اندر سنادیا جائے۔

ٹیگس