نواز شریف کو پاسپورٹ جاری کردیا گیا
Apr ۲۶, ۲۰۲۲ ۱۵:۲۰ Asia/Tehran
پاکستان کے سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کو پاسپورٹ جاری کردیا گیا ہے۔
پاکستانی ذرائع نے بتایا ہے کہ انہیں دس سال کی میعاد کا عام پاسپورٹ جاری کردیا گیا ہے اور امیگیریشن اور پاسپورٹ ڈیپارٹمنٹ کےسسٹم میں ان کے پاسپورٹ کی حیثیت اب فعال ہے۔
میاں نواز شریف کے سفارتی پاسپورٹ کی تجدید کا تنازع تقریبا ایک سال سے جاری تھا تاہم پاکستان کی وزارت داخلہ کے ایک عہدیدار نے بتایا ہے کہ نواز شریف نے عام پاسپورٹ کی درخواست کی تھی جو انہیں جاری کردیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کا نام پاکستان کی ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے چند روز قبل ہی خارج کیا جاچکا ہے۔
یاد رہے کہ تیس دسمبر دو ہزاربیس کو اس وقت کے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے پریس کانفرنس میں اعلان کیا تھا کہ نواز شریف کا سفارتی پاسپورٹ سولہ فروری دو ہزار اکیس کو منسوخ کردیا جائے گا۔