پاکستانی عوام کو 24 گھنٹوں میں دوسری خوشخبری مل گئی
پاکستان میں وزیر اعظم شہباز شریف نے یکم مئی سے بجلی کی لوڈ شیڈنگ مکمل طور پر ختم کرنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں ۔
اسلام آباد سے ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے معاملے پر وزیر اعظم شہباز شریف کی صدارت میں ہنگامی اجلاس ہوا۔
اجلاس میں وزیر اعظم شہباز شریف کو بجلی کی لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کے انتظامات کے بارے میں بریفنگ دی گئی ۔
انہیں بتایا گیا کہ ایک سال سے زائد عرصے سے بند پڑے ستائیس بجلی گھروں میں سے بیس کو فعال کردیا گیا ہے جس کی وجہ سے بجلی کی پیداوار بڑھ گئی ہے۔
انہیں بتایا گیا کہ ملک میں بجلی کی مجموعی پیداوار تقریبا اٹھارہ ہزار میگاواٹ ہے اور طلب کے لحاظ سے پانچ سو سے دو ہزار میگاواٹ بجلی کم ہے ۔
رپورٹ کے مطابق شہباز شریف نے حکم دیا ہے کہ تیس اپریل تک بجلی کی قلت سے متعلق تمام مسائل حل کرکے یکم مئی سے لوڈ شیڈنگ ختم کردی جائے۔ انھوں نے اسی کے ساتھ یہ حکم بھی دیا کہ دیہی علاقوں میں کسانوں کو زرعی مشینیں چلانے کے لئے ڈیزل کی بلا تعطل سپلائی کو یقینی بنایا جائے۔