پاکستان میں جمعیت علمائے اسلام ف گروپ کا مطالبہ
پاکستان میں جمیعت علمائے اسلام ف گروپ نے مولانا فضل الرحمان کے لئے صدارت کے عہدے کا مطالبہ کردیا۔
جمیعت علمائے اسلام ف گروپ کے سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری نے صحافیوں سے گفتگو کے دوران کہا ہے کہ اتحادی جماعتوں کا جو بھی فیصلہ ہوگا انہیں منظور ہوگا لیکن ان کی جماعت چاہتی ہے کہ مولانا فضل الرحمان کو ملک کا صدر بنایا جائے۔
انھوں نے سابق عمران حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ سابقہ حکمرانوں نے اقتدار میں آنے کے باوجود اپوزیشن کا کردار ادا کیا ہے۔ جمیعت علمائے اسلام ف کے سیکریٹری جنرل ، سینیٹر عبدالغفور حیدری نے کہا کہ عمران خان کی حکومت کا کوئی ہدف نہیں تھا ، اس نے کوئی بھی وعدہ پورا نہیں کیا اور پاکستان کے دوست ممالک کو بھی ناراض کیا۔
انھوں نے دعوی کیا کہ شہباز شریف کی قیادت میں موجودہ وفاقی حکومت ملک کی معیشت بہتر بنانے کے لئے اقدامات کر رہی ہے۔