May ۰۵, ۲۰۲۲ ۱۵:۵۵ Asia/Tehran
  •  گورنر پنجاب کی آرمی چیف سے مداخلت کی درخواست آئین سے بغاوت: سینیٹر عرفان صدیقی

پاکستان کے سینیئر صحافی اور مسلم لیگ کے رہنما سینیٹر عرفان صدیقی نے آرمی چیف سے پنجاب میں مداخلت کے لئے گورنر عمر چیمہ کی درخواست کو آئین سے بغاوت قرار دیا ہے ۔

پاکستان کے صوبہ پنجاب کے گورنر عمر سرفراز چیمہ نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو خط لکھ کرآرمی چیف سے پنجاب میں آئینی فریم ورک پر عمل درآمد کے لیے کردار ادا کرنے کی درخواست کی ہے۔

گورنر پنجاب نے آرمی چیف کو صدرعارف علوی اور وزیراعظم شہباز شریف کو لکھے گئے خطوط کی نقول بھی بھجوادی ہیں۔

خط میں آرمی چیف سے پنجاب میں آئینی فریم ورک پر عمل درآمد کے لیے کردار ادا کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔

گورنر پنجاب کے خط میں وفاقی اور صوبائی حکومتوں پر عوامی اعتماد بحال کرنے کے لیے کردار ادا کرنے کی بھی اپیل کی گئی ہے۔

گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کے خط پر سینیٹرعرفان صدیقی نے سخت رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کیا پاگل پن کی حدوں کو چھوتے ان مسخروں کو اس خط کا کوئی دو ٹوک جواب ملے گا۔

عرفان صدیقی نے کہا کہ کیا معزول اور مفلوج گورنر کی آرمی چیف سے مداخلت کی درخواست آئین سے کھلی بغاوت نہیں؟

ٹیگس