May ۰۶, ۲۰۲۲ ۰۹:۵۲ Asia/Tehran
  • تحریک انصاف نے کیا غیرملکی مراسلے پر حکومتی کمیشن کے اعلان کو مسترد

تحریک انصاف نے غیرملکی مراسلے پر حکومت کے کمیشن قائم کرنے کے اعلان کو مسترد کردیا اور کہا ہے کہ صرف آزاد عدلیہ کی جانب سے بنائے گئے کمیشن کو تسلیم کریں گے۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں فواد چوہدری اور فرخ حبیب نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس میں، غیرملکی مراسلے پر حکومت کے کمیشن قائم کرنے کے اعلان کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ صرف آزاد عدلیہ کی جانب سے بنائے گئے کمیشن کو تسلیم کریں گے۔

پاکستان کے سابق وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے مریم اورنگزیب کی پریس کانفرنس پر کہا کہ مریم پریس کانفرنس کرتے ہوئے بہت گھبرائی ہوئی تھیں، مریم اورنگزیب آپ نے گھبرانا نہیں ہے، آپ اتنی غصے میں کیوں ہوتی ہیں؟ آپ کے گھبرانے کا وقت کل کے جلسے کے بعد شروع ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کے دو تہائی وزیر ضمانتوں پر ہیں، جب سے یہ حکومت آئی ہے دہشت گردی کے واقعات میں 24 فیصد اضافہ ہوا ہے، پاکستان کا سب سے اہم مسئلہ توانائی کا بحران ہے، ملک میں تین ہفتے سےتوانائی کا کوئی وزیر نہیں، وزارتوں کی بندربانٹ کی وجہ سے ملک بحران میں ہے۔

تحریک اںصاف کے رہنما فرخ حبیب نے کہا کہ عدالتی کمیشن کا اعلان بدنیتی پر مبنی ہے، موجودہ حکومت امپورٹڈ سازش کا حصہ ہے، ٰہمارا مطالبہ سپریم کورٹ کے تحت کمیشن کا قیام ہے۔

ٹیگس