May ۱۳, ۲۰۲۲ ۱۵:۱۷ Asia/Tehran
  • پاکستان میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں کمی

پاکستان میں ڈالر کے مقابلے میں ملکی کرنسی کی گراوٹ کا سلسلہ جاری ہے۔

پاکستانی میڈیا رپورٹوں کے مطابق جمعے کو انٹر بینک معاملات میں ڈالر کی قیمت میں مزید ایک روپے تیس پیسے کا اضافہ ہوا اور ڈالر ایک سو ترانوے روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

پاکستانی روپے کی قدر میں مسلسل گراوٹ پر طنز کرتے ہوئے، سابق وفاقی وزیر اور تحریک انصاف کے سینیئر رہنما فواد چودھری نے کہا ہے کہ حکومت، لندن میں ہے اور یہاں ایک ڈالر ترانوے روپے کا ہوگیا۔

دوسری طرف وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے روپے کی قدر میں تاریخی گراوٹ کا ذمہ دار عمران خان کی حکومت کو قرار دیا ہے ۔ انھوں نے سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کے طنز کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایک ڈالر ایک سو ترانوے روپے پر عمران خان کی حکومت کی وجہ سے گیا ہے۔

انھوں نے کہا کہ عمران خان صاحب نے آئی ایم ایف سے معاہدے پر دستخط کئے تھے جس کی سزا عوام کو مہنگائی کی شکل میں مل رہی ہے۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان صاحب خود عوام کو مہنگائی دے کر آج مہنگائی کا شور مچا رہے ہیں جبکہ بقول ان کے، ملک کی معیشت کی تباہی کے لئے خود عمران خان جواب دہ ہیں ۔

ٹیگس