May ۱۶, ۲۰۲۲ ۲۱:۵۵ Asia/Tehran
  • پاکستان، کراچی میں امام بارگاہ کے قریب دھماکہ، خاتون جاں بحق، 10 افراد زخمی

ایم اے جناح روڈ پر بولٹن مارکیٹ کے قریب دھماکےمیں خاتون جاں بحق اور 10 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ پاکستان کے تجارتی شہر کراچی کے علاقے کھارادر میں واقع

ایم اے جناح روڈ پر میمن مسجد کے قریب دھماکے میں 10 افراد زخمی ہوگئے۔

مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ کھارادر میں امام بارگاہ کے قریب دھماکے میں ایک پولیس اہلکار بھی زخمی ہو گیا۔

پولیس افسرزبیر خان نے بتایا کہ کاغذی بازار میں ایک امام بارگاہ کے قریب پولیس موبائل کھڑی تھی جمب ایک موٹر سائیکل نے اسے ٹکر مار دی جس سے دھماکا ہوا۔

سٹی ایس پی علی مردان کھوسو کا کہنا تھا کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق یہ ایک ‘بم دھماکا’ تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ دھماکے سے پولیس موبائل تباہ ہوئی اور ایک پولیس افسر زخمی ہوگیا۔

زخمی کو طبی امداد کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے جبکہ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔

ڈاکٹر روتھ فاؤ سول ہسپتال کراچی کے شہید بینظیر بھٹو ٹراما سینٹر کے سربراہ ڈاکٹر صابر میمن نے ذرائع ابلاغ کو بتایا کہ ہسپتال میں 10 کے قریب زخمیوں کو لایا گیا ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ 6 افراد کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کھارادر میں دھماکے کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پولیس کو فون کرکے فوری تفیصلی رپورٹ مانگ طلب کی ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن حکام کو فوری طور پر واقعہ کی جگہ پہنچ کر عوام کی مدد کرنے کی ہدایت کی ہے۔

ٹیگس