پاکستانی فوج کے دو اہلکار جاں بحق
May ۲۴, ۲۰۲۲ ۱۰:۳۹ Asia/Tehran
پاکستان کے صوبے خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان میں امن دشمنوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں پاکستانی فوج کے دو اہلکار جاں بحق ہو گئے۔
پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق خیبرپختونخوا کے شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں ملٹری چیک پوسٹ پر دہشتگردوں نے فائرنگ کی، اس دوران فائرنگ کا شدید تبادلہ ہوا۔
بیان کے مطابق دہشتگردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں پاکستانی فوج کے دو اہلکار جاں بحق ہو گئے، جاں بحق ہونے والوں میں 20 سالہ سپاہی ظہور خان اور 23 سالہ سپاہی رحیم گل شامل ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے فوری جوابی کارروائی کی اور دہشتگردوں کو نشانہ بنایا، علاقے میں دہشت گردوں کی تلاش کیلئے آپریشن جاری ہے۔