May ۲۹, ۲۰۲۲ ۲۰:۰۴ Asia/Tehran
  • پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات, تشدد کے واقعات

پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات کے دوران تشدد اور فائرنگ کے واقعات میں کم سے کم 1  شخص ہلاک اور متعدد دیگر زخمی ہوگئے۔

میڈیا رپورٹوں کے مطابق، چاغی کے ایک حلقے میں پولنگ کے دوران دو گروہوں کے درمیان فائرنگ میں 1 شخص ہلاک اور 10 دیگر زخمی ہوگئے۔ 

قلات میں جوہان کے علاقے میں سڑک کنارے بم دھماکا بھی ہوا، جس میں 1 شخص زخمی ہوگیا۔

نوشکی میں یونین کونسل مینگل وارڈ نمبر چار میں خواتین پولنگ اسٹیشن کے قریب بھی دستی بم سے حملہ ہوا تاہم مقامی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
الیکشن کمیشن کے مطابق بلوچستان کی 4456 نشستوں کے لیے 16 ہزار 195 امیدوار میدان میں تھے جن میں سے 575 بلامقابلہ منتخب ہو چکے ہیں۔

 صوبے میں پہلی بار 132 خواتین امیدوار براہ راست جنرل نشستوں پر الیکشن لڑ رہی ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان کے صوبے بلوچستان کے 32 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کے لیے آج ووٹ ڈالے گئے۔ پولنگ شام 5 بجے تک جاری رہی جس کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج آنا شروع ہوگئے ہیں۔

 

 

ٹیگس