Jul ۰۶, ۲۰۲۲ ۲۲:۴۰ Asia/Tehran
  • عمران خان کا دعوی، چوروں کے ساتھ کھڑے نہیں ہوئے تو...

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے دعویٰ کیا ہے کہ انہیں کہا جارہا ہے کہ چوروں کے ساتھ کھڑے نہیں ہوئے تو مقدمات دائر ہوں گے اور جیلوں میں ڈالا جائے گا۔

سحر نیوز/ پاکستان: ساہیوال میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ جب سے سازش کے تحت امریکا کے غلام آئے ہیں، ایک بیرونی سازش کے تحت ہمارے اوپر مسلط کیے گئے ہیں اور انہوں نے آتے ہی مہنگائی آسمان پر پہنچا دی اور پیٹرول، ڈیزل، گیس اور بجلی مہنگی کردی۔

انہوں نے کہا کہ ہماری معیشت کو دو مہینوں کے اندر نیچے گرائی جو مشکلوں سے پچھلے دو سال میں بہتر کی تھی، پاکستان کی اکنامک سروے بھی کہتا ہے دو سال میں 17 فیصد ترقی ہوئی، ریکارڈ برآمدات کی اور ریکارڈ ترسیلات زر ہوئیں۔

ان کا کہنا تھا کہ کسانوں کا ریکارڈ فائدہ ہوا اور کئی برسوں کے بعد ہماری زراعت نے 4.4 فیصد سے ترقی کی لیکن آج انہوں نے کسان کا معاشی قتل کردیا ہے، بجلی مہنگی کردی اور پھر لوڈ شیڈنگ کی

پاکستان کے سابق وزیراعظم نے کہا کہ لوٹوں کو شکست دینی ہے، یہ جتنی بھی دھاندلی کریں، الیکشن کمیشن بے ضمیر اور وہ الیکشن کمیشن جو ان کے ساتھ مل کر ان چوروں اور لوٹوں کو جتانے کی کوشش کر رہا ہے، اس کے باوجود امپائر بھی ملالو تم نہیں جیت سکتے۔

ان کا کہنا تھا کہ پولنگ کے دن کے لیے مجھے ہر پولنگ اسٹیشن پر 10 نوجوان چاہیے جو دھاندلی نہیں کروانے دیں گے، 17 جولائی کو نتیجہ آئے اور 20 میں سے 20 سیٹیں جیتیں گے۔

ٹیگس