حکومت کفر سے تو قائم رہ سکتی ہے ظلم سے نہیں: عمران خان نے امام علی کا قول دہرا دیا
Jul ۰۷, ۲۰۲۲ ۱۹:۰۵ Asia/Tehran
عمران خان نے امریکہ کی دوغلی پالیسی پر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ کون ہوتا ہے ہمیں ڈکٹیشن دینے والا۔
پاکستان کے سابق وزیر اعظم اور تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے آج شیخوپورہ میں ایک بڑے عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضرت امام علی (ع) نے فرمایا تھا کہ حکومت کفر سے تو قائم رہ سکتی ہے ظلم سے نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہم ظلم اور امریکی مداخلت کے خلاف جدوجہد کر رہے ہیں اور ہم امریکی غلاموں کے خلاف ہیں۔
عمران خان نے کہا کہ امریکہ کون ہوتا ہے کہ ہمیں ڈکٹیشن دے ہم امریکی ڈکٹیشن میں آنے والے نہیں، اس لئے اب امریکہ کو معلوم ہونا چاہئیے کہ اب پاکستان بدل چکا ہے اور پاکستانی عوام امریکہ کے غلام نہیں ہیں بلکہ اب ہم صرف اور صرف اپنے ملک اور عوام کے مفادات کو مد نظر رکھیں گے۔