Jul ۱۸, ۲۰۲۲ ۲۰:۲۵ Asia/Tehran
  • دریائے سندھ میں کشتی ڈوبنے کے سانحے کے بعد راحت کام کی کوشش
    دریائے سندھ میں کشتی ڈوبنے کے سانحے کے بعد راحت کام کی کوشش

پاکستان میں دریائے سندھ میں کشتی ڈوبنے سے درجنوں افراد ہلاک و لاپتہ ہو گئے ہیں۔

پاکستان کے صوبے پنجاب کے ضلع رحیم یارخان میں کشتی ڈوبنے کے حادثے میں 19 افراد ہلاک جبکہ درجنوں لاپتہ ہوگئے۔
میڈیا رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ کشتی کا یہ حادثہ رحیم یار خان سے 65 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ماچکا کے علاقے میں دریائے سندھ میں پیش آیا۔
کشتی میں خواتین اور بچوں سمیت 100 افراد سوار تھے جو شادی کی تقریب میں شرکت کے بعد اپنے گھروں کو واپس جارہے تھے۔ 
مقامی حکام نے بتایا ہے کہ اب تک 19 افراد کی لاشیں نکالی جا چکی ہیں جبکہ باقی لوگوں کی تلاش جاری تھی۔ گنجائش سے زائد افراد کو سوار کرنے اور حفاظتی اقدامات کے فقدان کو حادثے کی وجہ قرار دیا جا رہا ہے۔ 
مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ کشتی چلانے والے مقامی افراد مسافروں کی تعداد کا خیال نہیں رکھتے اور نا ہی مسافروں کو لائف جیکٹ فراہم کی جاتی ہے جس کی وجہ سے ہر سال قیمتی جانیں ضائع ہو جاتی ہیں۔ 

ٹیگس