پاکستان اور سری لنکا کے مابین تیسرے دن کا کھیل
گالے میں پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرے ٹیسٹ کے تیسرے دن میزبان سری لنکا نے اپنی دوسری اننگ شروع کی
گالے میں دوسرے ٹیسٹ کے تیسرے دن پاکستان نے اپنی پہلی اننگ ایک سو ستانوے رن سات کھلاڑی آؤٹ سے آگے کھیلنا شروع کیا اور پوری ٹیم دو سواکتیس رن بنا کر آؤٹ ہوگئی - پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ سلمان آغا نے باسٹھ رن بنائے جبکہ امام الحق نے بتیس اور رضوان و فواد نے چوبیس چوبیس رن بنائے اس طرح سری لنکا کو اپنی دوسری اننگ شروع کرنے سے پہلے ہی ایک سو سینتالیس رن کی بڑی لیڈ حاصل ہوگئی -
سری لنکا کی دوسری اننگ میں کوئی بھی بیٹسمین قابل ذکر کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کرسکا اور ستائیس رن کے اسکور پر پہلا وکٹ گرنے کے بعد سینتالیس رن پر دوسرا وکٹ بھی گر گیا جبکہ تیسرا وکٹ بھی جلد ہی انسٹھ کے مجموعی اسکور پرگرگیا - بارش کی وجہ سے تیسرے دن کے کھیل کے قبل از وقت اختتام پر سری لنکا نے پانچ وکٹوں کے نقصان پر ایک سو چھہتر رن بنالئے تھے ۔