"سلام فرماندہ" اب پشتو زبان میں
Jul ۲۹, ۲۰۲۲ ۰۸:۱۱ Asia/Tehran
فرزند رسول، عالم بشریت کے ناجی امام مہدی علیہ السلام کے سلسلے میں ایران میں تیار ہونے والے معروف ترانے سلام فرماندہ کی شہرت مسلسل بڑھتی ہی جا رہی ہے اور اس بار پاکستان کے پشتو زبان نے اُسے پڑھ کر حضرت امام مہدی علیہ السلام سے اپنی عقیدت و الفت کا اظہار کیا ہے۔
اس عظیم الشان تقریب میں 60 ہزار افراد نے شرکت کی۔
سلام فرماندہ ترانہ اب تک دنیا کی مختلف زبانوں منجملہ عربی، ترکی، آذری، اردو، انگریزی اور کشمیری میں تیار اور پڑھا جا چکا ہے اور دسیوں ممالک کے لاکھوں لوگ اب تک اُسے اپنے طور پر پڑھ کر سلام فرماندہ کیمپین کا حصہ بننے کے ساتھ ساتھ پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے آخری فرزند حضرت امام مہدی علیہ السلام سے اظہار عقیدت و وفاداری کر چکے ہیں اور یہ سلسلہ بدستور جاری ہے۔