Jul ۲۹, ۲۰۲۲ ۱۸:۴۶ Asia/Tehran
  •  پی ٹی آئی کے گیارہ اراکین قومی اسمبلی کے استعفے منظور

پاکستان کی قومی اسمبلی نے پی ٹی آئی کے گیارہ اراکین کے استعفے منظور کر لئے۔

رپورٹوں کے مطابق پاکستان کی قومی اسمبلی کے اسپیکر راجہ پرویز اشرف نے سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری سمیت پاکستان تحریک انصاف کے گیارہ اراکین اسمبلی کے استعفے منظور کر لیے۔
پاکستان کی قومی اسمبلی کے ترجمان نے بتایا ہے کہ اسپیکر راجہ پریز اشرف نے آئین پاکستان کی آرٹیکل چونسٹھ کی شق ایک کے تحت تفویض اختیارات کو بروئے کار لاتے ہوئے استعفے منظور کر لئے ہیں۔
پاکستان کی قومی اسمبلی کے اسپیکر کی جانب سے جاری فہرست کے مطابق پی ٹی آئی کے جن اراکین اسمبلی کے استعفے منظور کیے گئے ہیں، ان میں خواتین کی پنجاب اور خیبرپختونخوا سے مخصوص نشستوں پر منتخب شیریں مزاری اور شاندانہ گلزار کے نام بھی شامل ہیں۔
قومی اسمبلی کے ترجمان نے کہا کہ پی ٹی آئی کےاراکین قومی اسمبلی نے گیارہ اپریل کو اپنی نشستوں سے استعفے دیئے تھے اور استعفوں کے نوٹیفیکیشن الیکشن کمیشن کو بجھوا دیئے گیے۔
یاد رہے کہ اپریل میں سابق وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں پی ٹی آئی اراکین نے مشترکہ طور پر قومی اسمبلی کی رکنیت سے استعفیٰ دینے کا فیصلہ کیا تھا۔

 

ٹیگس