پاکستان آرمی کا ہیلی کاپٹر لاپتہ، کور کمانڈر سمیت اہم شخصیات سوار تھے
Aug ۰۲, ۲۰۲۲ ۰۹:۵۵ Asia/Tehran
ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق ہیلی کاپٹر کا ایئر ٹریفک کنٹرول سے رابطہ منقطع ہوگیا ہے۔
پاکستان کے ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق ہیلی کاپٹر لسبیلہ کے علاقے میں سیلاب ریلیف آپریشن کا حصہ تھا۔ ہیلی کاپٹر میں کور کمانڈر سمیت 6 فوجی افسران سوار ہیں جو سیلاب ریلیف آپریشن کا معائنہ کر رہے تھے۔
ذرائع کے مطابق ہیلی کاپٹر میں شامل دیگر افسران میں ڈی جی کوسٹ گارڈ میجر جنرل امجد، بریگیڈیئر خالد، میجر سعید (پائلٹ)، میجر طلحہ (پائلٹ) اور نائیک مدثر بھی شامل ہیں۔
ہیلی کاپٹر کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔
صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی اور وزیر اعظم میاں شہباز شریف نے بلوچستان میں سیلاب سے متعلق امدادی کارروائیوں پر مامور پاک فوج کے ہیلی کاپٹر کے لاپتہ ہونے پر تشویش کا اظہار کیا ہے، ساتھ ہی انہوں نے فوجی افسران کی حفاظت کی دعا کی۔