Aug ۰۴, ۲۰۲۲ ۱۵:۴۲ Asia/Tehran
  • پاکستان میں ڈالر کی قیمت میں کمی

پاکستان میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کے سستا ہونے کا سلسلہ جاری ہے۔

میڈیا رپورٹوں کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں جمعرات کو بھی ڈالر کی گراوٹ کے ساتھ کاروبار کا مثبت آغاز ہوا ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق جمعرات کو ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں امید افزا اضافہ دیکھا گیا ۔ اس رپورٹ کے مطابق جمعرات کی صبح کارروبار کے آغاز میں انٹر بینک ایکسچینج میں ایک امریکی ڈالر تین روپے اناسی پیسے سستا ہوکر دو سو پچیس روپے پر پہنچ گیا اور پھر ڈالر کی قیمت میں مزید گراوٹ آئی اور آخری اطلاع ملنے تک ایک ڈالر دو سو چوبیس روپے بیس پیسے کا ہوگیا تھا۔

پاکستان میں بدھ کو بھی ڈالر کی قیمت میں زبردست گراوٹ آئی تھی اور ایک ڈالر کی قیمت نو روپے انسٹھ پیسے کم ہوکر، دو سو اٹھائیس روپے اسّی پیسے پر پہنچ گئی تھی ۔ یہ ایسی حالت میں ہے کہ پاکستان میں میاں شہباز شریف کے بر سر اقتدار آنے کے بعد روپے کی قدر میں تشویشناک حدتک گراوٹ دیکھی جارہی تھی اور ایک امریکی ڈالر دو سو پچاس روپے سے تجاوز کرگیا تھا۔

ٹیگس