Aug ۰۶, ۲۰۲۲ ۱۶:۰۰ Asia/Tehran
  • پنجاب کی 21 رکنی کابینہ کی تقریب حلف برداری

پنجاب کی 21 رکنی کابینہ کی تقریب حلف برداری آج گورنر ہاوس پنجاب میں منعقد ہوئی۔

پاکستانی میڈیا کے مطابق پنجاب کی نئی 21 رکنی کابینہ نے حلف اٹھالیا اور گورنر پنجاب بلیغ الرحمن نے ان سے حلف لیا۔

مسلم لیگ ن کے رہنماء ملک احمد خان کو وزیراعظم کا اسپیشل اسسٹنٹ ٹو مقرر کیا گیا ہے، ان کا عہدہ وفاقی وزیر کے برابر ہوگا جس کا نوٹیفیکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب نے 4 اسپیشل اسسٹنٹ مقرر کر دیے اور اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

ٹیگس