Aug ۱۲, ۲۰۲۲ ۱۲:۰۴ Asia/Tehran
  • پاکستانی بحریہ نے ہندوستانی بحری جہاز کے عملے کو ڈوبنے سے بچا لیا

پاکستانی بحریہ نے گوادر کے قریب بحیرہ عرب میں ہندوستان کے ایک ڈوبتےہوئے جہاز کے عملے کے 9 اراکین کو بچالیا۔

پاکستانی بحریہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق نیوی نے ہندوستانی بحری جہاز کے عملے کے 9 اراکین کو ڈوبنے سے اُس وقت بچا لیا جب ان کا جہاز ہاتھ کا شکار ہو کر ڈوب رہا تھا۔ بحریہ کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ ہندوستان کا جہاز جمنا ساگر عملے کے 10 اراکین کے ساتھ ڈوبا جو 9 اگست کو جہاز پر سوار ہوئے تھے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ نیوی نے ایک ایمرجنسی کال پر درعمل دیا اور پاکستان میری ٹائم انفارمیشن سینٹر نے قریب موجود جہاز ایم ٹی ٹروبیک سے درخواست کہ ڈوبتے ہوئے جہاز میں پھنسے عملے کو ضروری مدد فراہم کریں۔ انہوں نے کہا کہ سمندری جہاز نے عملے کے 9 اراکین کو بچا لیا اور اگلی بندرگاہ دبئی تک سفر جاری رکھا اور ہندوستانی عملے کو وہاں پر اتار دیا۔

بیان میں بتایا گیا کہ دو ہیلی کاپٹروں کے ساتھ ایک پاکستانی نیوی شپ مذکورہ علاقے میں پہنچا اور عملے کے ایک رکن کی لاش کی نشان دہی کی، جو جہاز ڈوبتے وقت لاپتہ ہوگیا تھا۔ ترجمان نے بتایا کہ لاش سمندر سے نکال کر پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی (پی ایم ایس اے) حکام کے حوالے کردیا تاکہ مزید اقدامات کیے جائیں۔

ٹیگس