Aug ۱۲, ۲۰۲۲ ۱۴:۳۲ Asia/Tehran
  • پاکستان کی خواتین کی کوہ پیمائی میں نئی تاریخ

نائلہ کیانی نے پاکستان کی خواتین کی کوہ پیمائی میں نئی تاریخ رقم کردی۔

پاکستانی میڈیا رپورٹوں کے مطابق نائلہ کیانی آٹھ ہزار میٹر سے بلند تین چوٹیاں سرکرنے والی پاکستان کی پہلی خاتون کوہ پیما بن گئی ہیں۔
نائلہ کیانی نے اس سے قبل گیارہوں بلند ترین چوٹی گیشر برم ون کو سر کیا تھا۔
اس سے قبل نائلہ کیانی گیشربرم ٹو اور، کے ٹو، کو بھی سر کرچکی ہیں۔
 ان کو  پاکستان کی پہلی خاتون کوہ پیما کا اعزاز بھی حاصل ہے۔
دوسری جانب پاکستان کی ایک اور خاتون کوہ پیما ثمینہ بیگ نے آٹھ ہزار میٹر سے بلند دو چوٹیاں ایوریسٹ اور کے ٹو سر کی ہیں۔
ثمینہ بیگ ایوریسٹ اور کے ٹو، سر کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون کوہ پیما ہیں۔

 

ٹیگس