Aug ۱۵, ۲۰۲۲ ۱۴:۳۵ Asia/Tehran
  • پاکستان میں روپے کی قدر میں اضافے کا سلسلہ جاری

پاکستان میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں گراوٹ کا سلسلہ جاری ہے۔

پاکستان میں ملکی کرنسی، روپے کی قدر مستحکم ہونے اور ڈالر کی قیمت میں گراوٹ کا رجحان تسلسل کے ساتھ جاری ہے۔

رپورٹوں کے مطابق پیر کو اوپن مارکیٹ میں ایک امریکی ڈالر تین روپے سستا ہوکر، دوسودس روپے کا ہوگیا ۔ انٹر بینک معاملات میں بھی ایک امریکی ڈالر مزید نوے پیسے سستا ہوا اور دو سو چودہ روپے پچاس پیسے کا ہوگیا۔

روپے کی قدر میں مسلسل استحکام آنے کے ساتھ  اسٹاک اکسچینج میں بھی کاروبار میں مثبت رجحان  دیکھا جارہا ہے ۔ رپورٹوں کے مطابق پیر کی صبح پاکستان اسٹاک اکسچینج کا سو انڈیکس، تینتالیس ہزار کی سطح کو عبور کرگیا۔

ٹیگس