ملتان سکھر موٹر وے پر حادثہ، 20 ہلاک، 6 زخمی
Aug ۱۶, ۲۰۲۲ ۱۰:۳۳ Asia/Tehran
ملتان سکھر موٹروے پر مسافر بس اور آئل ٹینکر ک ٹکرا جانے سے 20 افراد ہلاک اور 6 زخمی ہو گئے۔
پاکستانی میڈیا کے مطابق ملتان سکھر موٹروے ایم 5 پر ایک مسافر بس اور آئل ٹینکر کے بیچ ٹکر ہوئی ہے، لاہور سے کراچی جانے والی بس جلال پور پیروالا انٹرچینج کے قریب سامنے سے آنے والے ایک آئل ٹینکر سے جا ٹکرائی جس سے آگ بھڑک اٹھی۔
اس حادثہ میں 20 افراد ہلاک اور 6 کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔
موٹروے پولیس کے نمائندے کے مطابق اس ٹینکر میں ہزاروں لیٹر پٹرول تھا اور حادثہ کی وجہ، بس ڈرائیور کا دوران سفر سو جانا بتایا گیا ہے۔نشتر ہسپتال ملتان کے ڈاکٹر امجد حسین کے مطابق ابھی تک 20 لاشیں ہسپتال لائی گئی ہیں، 4 زخمی افراد کو جلنے سے زخمی ہونے والے افراد کے یونٹ میں رکھا گیا ہے۔
جنازوں کی شناخت کے لئے ڈی این اے ٹیسٹ شروع کر دیا گیا ہے۔