Aug ۱۶, ۲۰۲۲ ۱۸:۱۷ Asia/Tehran
  • الیکشن کمیشن کے خلاف تحریک انصاف کی درخواست، لارجر بینچ سماعت کرے گا

پاکستان کی ایک عدالت نے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف حزب اختلاف کی بڑی جماعت تحریک انصاف کی درخواست سننے کے لیے لارجر بینچ تشکیل دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس فیصلے کا اعلان منگل کے روز اسلام آباد ہائی کورٹ میں سماعت کے بعد قائم مقام چیف جسٹس عامر فاروق نے پاکستان تحریک انصاف کے وکیل کے دلائل سننے کے بعد کیا۔
فاضل عدالت نے کیس لارجر بینچ کے سامنے پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت اٹھارہ اگست تک ملتوی کردی۔
خیال رہے کہ دس اگست کو حزب اختلاف کی جماعت پی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی تھی جس میں ممنوعہ فنڈنگ کیس میں کمیشن کے فیصلے کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی تھی۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے دو اگست کو ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے کہا تھا کہ  یہ ثابت ہوگیا کہ تحریک انصاف نے ممنوعہ ذرائع سے فنڈنگ حاصل کی ہے۔

ٹیگس