پاکستانی فوج کی چیک پوسٹ پر فائرنگ، 3 سیکورٹی اہلکار جان بحق
Sep ۱۳, ۲۰۲۲ ۲۳:۵۵ Asia/Tehran
افغانستان سے دہشت گردوں کی ضلع کرم کے علاقے خرلاچی میں پاکستانی فوج کی چیک پوسٹ پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں تین سیکورٹی اہلکار جاں بحق ہوگئے۔
سحر نیوز/ پاکستان: پاکستانی فوج شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فائرنگ سے پاکستانی فوج کے تین اہلکار جاں بحق ہوگئے جبکہ پاکستانی فوج کی بھرپور جوابی کارروائی سے دہشت گردوں کو بھاری جانی نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔
آئی ایس پی آر نے کہا کہ پاکستان دہشت گردوں کی جانب سے افغان سرزمین کے استعمال کی شدید مذمت کرتا ہے، توقع ہے افغان حکومت مستقبل میں ایسی کسی بھی سرگرمی کی اجازت نہیں دے گی۔
ترجمان کے مطابق پاکستانی فوج دہشت گردی کی لعنت کے خلاف پاکستان کی سرحدوں کے دفاع کے لیے پرعزم ہے، ہمارے بہادر جوانوں کی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط بناتی ہیں۔