Sep ۱۵, ۲۰۲۲ ۱۴:۰۹ Asia/Tehran
  • پاکستان میں گندم کی قیمت میں اضافہ

پاکستان میں گندم کی قیمت ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی ہے ۔

اسلام آباد سے موصولہ رپورٹ کے مطابق پاکستان میں گندم کی قیمت نے پچھتر سال کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے ہیں ۔ اس رپورٹ کے مطابق پاکستان کی تاریخ میں پہلی بارگندم کی قیمت تین ہزار چھے سو روپے فی چالیس کلو ہوگئی ہے ۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد اور راولپنڈی میں گندم کی چالیس کلو کی بوری کی قیمت تین ہزار چھے سو روپے  ہوجانے کے بعد فلور ملوں نے پندرہ کلو آٹے کی تھیلی کی قیمت ایک ہزار تین سو سے  بڑھا کر، پندرہ سو سے سولہ سو روپے تک کردی ہے۔

پاکستان کی فلور ملوں کی ایسوسی ایشن کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ اگر سرکاری کوٹہ نہ بڑھایا گیا تو آئندہ چند روز میں روٹی ، ڈبل روٹی اور بیکری میں تیار ہونے والی اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ہوجائے گا۔

ٹیگس