Sep ۱۶, ۲۰۲۲ ۱۱:۱۱ Asia/Tehran
  • برطانوی کرکٹ ٹیم سترہ سال بعد پاکستان پہنچ گئی

پاکستانی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق 19کھلاڑیوں پر مشتل برطانوی ٹیم سترہ سال بعد ٹی ٹوئنٹی کرکٹ مقابلوں کےلئے پاکستان پہنچ گئی ہے۔

پاکستانی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق 19کھلاڑیوں پر مشتل برطانوی ٹیم سترہ سال بعد ٹی ٹوئنٹی کرکٹ مقابلوں کےلئے پاکستان پہنچ گئی ہے۔ جو بٹلر کی قیادت میں برطانوی کرکٹ ٹیم میزبان ملک پاکستان کے ساتھ  سات میچ کھیلے گی۔آخری میچ 2 اکتوبر کوہوگا۔

ایک پریس کانفریس سے خطاب کرتے ہوئے برطانوی کرکٹ ٹیم کے کپتان جو بٹلر نے کہا کہ  یہاں آکرہم سب بہت پرجوش ہیں اور طویل عرصے بعد برطانوی ٹیم کی آمد بہت اچھی بات ہے۔

ٹی 20 ورلڈ کپ میں شامل  آل راؤنڈر لیام لیونگ سٹون، بن سٹروک اور ٹیم کے پیسر جارڈن اس دورے میں ٹیم کے ساتھ نہیں آئے۔

بٹلرنے کہا کہ پاکستانی ٹیم ایک سخت حریف ہے اورہم ان کا مقابلہ چیلنج سمجھ کر کریں گے اورہمیں اچھی کرکٹ دیکھنے کی امید ہے۔ ہمیں معلوم ہے کہ پاکستانی ٹیم کتنی مضبوط ہے اورٹی 20 کرکٹ  اتارچڑھاؤ کا کھیل ہے اورا س میں فیوریٹ ہونے کی ضرورت نہیں۔

برطانوی ٹیم نے سیلاب متاثرین کی امداد کےلئے امداد کا اعلان بھی کیا ہے۔ برطانوی کپتان نےکہا کہ پاکستان کو اس وقت سیلاب کی مشکلات کا سامنا  ہے اورہمیں امید ہے کہ  یہاں پر اپنی موجودگی سے ان کے حوصلوں کو کچھ بلند کرسکتےہیں۔

ٹیگس