Sep ۲۶, ۲۰۲۲ ۱۲:۲۵ Asia/Tehran
  • پاکستانی فوج کا ہیلی کاپٹر گرکرتباہ، 2 میجرز سمیت 6 اہلکار جاں بحق

پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں پاکستانی فوج کا ہیلی کاپٹر گرکرتباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 2 میجرز سمیت 6 اہلکار جاں بحق ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق فوج کا ایک ہیلی کاپٹر بلوچستان کے علاقے ہرنائی میں گرکرتباہ ہوگیا۔ ہیلی کاپٹر حادثے میں 2 پائلٹس سمیت 6 اہلکار جاں بحق ہوگئے۔

پاکستانی فوج کا ہیلی کاپٹر گزشتہ رات فلائنگ مشن کے دوران گر کر تباہ ہوا۔ حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں میجر محمد منیب افضل، میجر خرم شہزاد، نائیک جلیل، صوبیدار عبدالواحد، سپاہی محمد عمران اور سپاہی شعیب شامل ہیں۔

پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف نے بلوچستان کے علاقے ہرنائی میں پاکستانی فوج کے ہیلی کاپٹر حادثے میں 2 میجرز سمیت 6 فوجی اہلکاروں کے جاں بحق ہونے پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

وزیرِ اعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو، بلوچستان کے قائم مقام گورنر میر جان محمد جمالی اور وزیرِاعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے بھی ہرنائی میں  فرائض کی ادائیگی کے دوران فوج کے ہیلی کاپٹر کو پیش آنے والے حادثے پر اظہارِ رنج و غم کیا ہے۔

ٹیگس