پاکستان: سیکورٹی فورسز اور مبینہ دہشت گردوں میں فائرنگ، 6 ہلاک و زخمی
Oct ۰۲, ۲۰۲۲ ۰۹:۴۰ Asia/Tehran
پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے ضلع نصیر آباد میں نوتال قومی شاہراہ پر سی ٹی ڈی کی گاڑی پر دہشت گردوں نے حملہ کیا ہے۔
سحر نیوز/ پاکستان:سی ٹی ڈی کے ذرائع کے مطابق دہشت گردوں نے کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کی گاڑی پر حملہ جس کے نتیجے میں اے ایس آئی سمیت 2 سی ٹی ڈی کے اہلکار شدید زخمی ہو گئے۔
محکمۂ انسدادِ دہشت گردی کے ذرائع کے مطابق جوابی کارروائی میں 4 مبینہ دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔
سی ٹی ڈی ذرائع نے بتایا ہے کہ ہلاک دہشت گردوں سے 3 دستی بم، ریموٹ کنٹرول ڈیوائس، کلاشنکوف اور بارودی مواد برآمد ہوا ہے۔
زخمی سی ٹی ڈی اہلکاروں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ان کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ ابھی تک اس حملے کی ذمہ داری کسی گروہ نے قبول نہیں کی۔