Oct ۰۳, ۲۰۲۲ ۱۳:۱۱ Asia/Tehran
  • پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریاں

پاکستان کے صوبہ سندھ میں درجنوں دیہی بستیاں اب بھی سیلابی پانی میں ڈوبی ہوئی ہیں ۔

پاکستان میں حالیہ سیلاب نے وسیع تباہی مچائی ہے۔ پنجاب، سندھ ، بلوچستان ، خیبرپختونخوا حتی گلگت بلتستان بھی سیلاب کے قہر سے محفوظ نہیں رہا۔ پاکستان نے سیلاب کی تباہیوں سے نمٹنے کے لئے اقوام متحدہ سے مالی مدد کی درخواست کی ہے۔

یہ ایسی حالت میں ہے کہ پاکستانی ذرائع نے بتایا ہے کہ صوبہ سندھ کے متعدد اضلاع کے درجنوں گاؤں اب بھی سیلابی پانی میں ڈوبے ہوئے ہیں ۔

رپورٹوں میں مقامی لوگوں کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ سیلاب سے فصلیں تباہ ہوگئی ہیں، مویشی مرگئے ہیں اور لوگوں کے گھروں میں اب بھی پانی موجود ہے ۔

اندرون سندھ کے متاثرین کا کہنا ہے کہ ایک ماہ سے زائد کا عرصہ گزرجانے کے بعد بھی تاحال انہیں کوئی مدد نہیں ملی ہے جبکہ ملیریا، گیسٹرو اور جلدی امراض بھی پھیل رہے ہیں ۔اس کے ساتھ ہی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سیکڑوں گاؤں ایسے ہیں جہاں سے پانی کی نکاسی نہیں ہوئی ہے جس کی وجہ سے وبائی امراض کا پھیلاؤ بڑھ گیا ہے۔

ٹیگس