پاکستان میں بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن
Oct ۱۳, ۲۰۲۲ ۱۴:۱۳ Asia/Tehran
پاکستان بھر میں بجلی کی سپلائی اچانک معطل ہوگئی ۔
پاکستان کے سرکاری ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ کراچی سمیت ملک کے سبھی اہم شہروں اور علاقوں میں بجلی کی سپلائی اچانک بند ہوجانے کی وجہ نیشنل گرڈ میں خرابی ہے ۔
اس رپورٹ کے مطابق پاکستان کے نیشنل گرڈ میں خلل پیدا ہونے کی وجہ سے چھے ہزار میگاواٹ بجلی ، سسٹم سے باہر ہوگئی ۔
بتایا گیا ہے کہ پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں کینپ نیوکلئیر پلانٹ کی بجلی بھی سسٹم سے نکل گئی ہے ۔ بتایا گیا ہے کہ کراچی کے تقریبا سبھی علاقے بجلی سے محروم ہوگئے ہیں ۔
سرکاری ذرائع نے بتایا ہے کہ خرابی دور کرنے کی کوشش کی جارہی ہے اور بعض علاقوں کے لئے بجلی کی سپلائی بحال کردی گئی ہے۔