لاہور کی خصوصی عدالت کا منی لانڈرنگ کیس کا تفصیلی فیصلہ
Oct ۱۴, ۲۰۲۲ ۱۴:۲۹ Asia/Tehran
لاہور کی خصوصی عدالت نے وزیر اعظم شہباز شریف اور پنجاب کے سابق وزیر اعلی حمزہ شریف کے خلاف منی لانڈرنگ کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا۔
لاہور کی خصوصی عدالت کے جج نے اپنے فیصلے میں وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے کو یہ ثابت کرنے میں ناکام قرار دیا ہے کہ شہباز شریف اور حمزہ شہباز نے بے نام کھاتوں سے فائدہ اٹھایا ہے۔
خصوصی عدالت کے جج اعجاز حسن اعوان نے تینتیس صفحات پر مشتمل اپنے فیصلے میں کہا کہ منی لانڈرنگ کیس میں استغاثہ، ریکارڈ پر کوئی ثبوت لانے میں ناکام رہا ہے۔
لاہور کی اسپیشل کورٹ کا تفصیلی فیصلہ، وزیر اعظم شہباز شریف اور ان کے بیٹے حمزہ شہباز کو سولہ ارب روپے کے منی لانڈرنگ کیس میں بری کئے جانے کے ایک دن بعد آیا ہے۔
فیصلے میں کہا گیا ہے کہ استغاثہ، کھاتے کھولنے یا چلانے سے مذکورہ دونوں افراد کا کوئی تعلق ثابت نہیں کرسکا۔