Oct ۱۹, ۲۰۲۲ ۲۲:۴۶ Asia/Tehran
  • وزیراعظم پاکستان کا عالمی برادری سے مطالبہ

پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہم اس وقت ماحولیاتی تبدیلیوں سے ہونے والی تباہی کے خلاف حالت جنگ میں ہیں

سحر نیوز/ پاکستان:لاہور میں فنانشل ٹائمز کو انٹرویو دیتے ہوئے وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے موسمیاتی تبدیلیوں کے ذمہ دار ملکوں پر اشاروں اشاروں میں تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ہم صرف موسمیاتی انصاف مانگ رہے ہیں اور ہم معاوضے کا لفظ بالکل استعمال نہیں کررہے ہیں۔ 

انہوں نے کہا کہ جو ہمارے مطالبات ہیں اور جو کچھ ہمیں موصول ہورہا ہے اس میں بڑا فرق ہے ہم ماحولیاتی تبدیلیوں سے ہونے والی تباہی کے خلاف حالت جنگ میں ہیں اور ہم اس کا شکار ہیں -

وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے کہا کہ اگر آج ہم اس کا شکار ہیں تو کل کوئی دوسرا ملک بھی اس کا شکار ہوسکتا ہے اور ہم نہیں چاہتے کہ ایسا ہو -

انہوں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلیو سے آنے والے تباہ کن سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں تعمیر نو کے لئے خطیر رقم درکار ہے پاکستان جہاں سے بھی ہوگا اضافی فنڈز حاصل کرے گا ۔ 

ٹیگس