Oct ۲۶, ۲۰۲۲ ۱۵:۳۰ Asia/Tehran
  •  سپریم کورٹ آف پاکستان سے الیکشن کمیشن کا مطالبہ

پاکستان الیکشن کمیشن نے ملک کی عدالت عظمی سے عمران خان اور پی ٹی آئی کے دیگر رہنماؤں کے حق میں ہائی کورٹوں کے احکامات واپس لئے جانے کی درخواست کی ہے۔

پاکستانی ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے اس سلسلے میں سپریم کورٹ میں چھے درخواستیں دائر کی ہیں۔
ان درخواستوں میں کہا گیا ہے کہ جب سے ملک کی ہائی کورٹوں نے عمران خان اور پی ٹی آئی کے دیگر رہنماؤں کو ریلیف دینا شروع کیا ہے اور الیکشن کمیشن آف پاکستان کو کوئی حتمی حکم جاری کرنے سے روک دیا ہے، اس وقت سے مذکورہ رہنما الیکشن کمیشن کے سامنے پیش نہیں ہو رہے ہیں۔
درخواستوں میں کہا گیا ہے کہ ہائی کورٹوں کے احکامات میں، الیکشن کمیشن کو پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف کسی اقدام سے روک دیئے جانے کے نتیجے میں کمیشن کی کارروائی عملی طور پر تعطل کا شکار ہوگئی ہے۔
ان درخواستوں میں کہا گیا ہے کہ ہائی کورٹوں کے احکامات نے الیکشن کمیشن کے اختیارات کو مجروح اور غیر موثر کر دیا ہے۔
پاکستان کے الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ میں دائر کردہ درخواستوں میں موقف اختیار کیا ہے کہ الیکشن ایکٹ دو ہزار سترہ کے سیکشن دس پر کارروائی معطل کرنے سے متعلق ہائی کورٹوں کے احکامات غیر قانونی ہیں۔

ٹیگس