Nov ۰۹, ۲۰۲۲ ۲۲:۰۶ Asia/Tehran
  • پاکستان کے خفیہ اداروں کے لئے وزیر اعظم کا نیا حکم

پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی انٹیلیجینس ایجنسیوں کو حالیہ دھرنے اور سیاسی سرگرمیوں کے دوران قانون کے مطابق احکامات پر عمل درآمد نہ کرنے والے افسران کی رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

سحر نیوز/ پاکستان: پاکستان کے وزیر اعظم کی جانب سے یہ احکامات خیبرپختونخوا اور پنجاب کے سرکاری افسران کے لیے دیے گئے ہیں. موصولہ رپورٹوں کی بنیاد پر افسران کی پرموشن کا جائزہ لیا جائے گا۔

ذرائع نے بتایا کہ قانون کے مطابق فرائض ادا نہ کرنے والے افسران کو پروموشن بورڈ میں سزا دی جائے، جس کا اجلاس غیر معمولی عجلت میں بلایا گیا ہے۔ بورڈ کا اجلاس دسمبر کے پہلے ہفتے میں منعقد ہو گا اور یہ اجلاس ایسے وقت میں بلایا گیا ہے جب اگست کے وسط میں ہونے والے سابق بورڈ میں ہونے والی ترقیوں کا فیصلہ ابھی تک نہیں کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کے وزیر اعظم نے گزشتہ بورڈ میں ہونے والی ترقیوں کا جائزہ لینے کا حکم دیا ہے۔ ایجنسیوں کی رپورٹ کی بنیاد پر متعلقہ کمیٹی جاری سیاسی کشیدگی میں افسران کے طرز عمل کا جائزہ لے گی کہ آیا انہوں نے قانون کے مطابق کام کیا یا نہیں؟

ٹیگس