Nov ۱۰, ۲۰۲۲ ۲۱:۲۷ Asia/Tehran
  • نواز شریف کو پاسپورٹ جاری کر دیا گیا

پاکستان کی حکومت نے لندن میں مقیم مسلم لیگ (ن) کے تاحیات قائد نواز شریف کو سفارتی پاسپورٹ جاری کردیا ہے۔

سحر نیوز/ پاکستان: وزارت خارجہ کی حتمی منظوری کے بعد پاکستان کی حکومت نے نواز شریف کو آئندہ پانچ سال کے لیے نواز شریف کو پاسپورٹ جاری کیا ہے جسے پاسپورٹ اینڈ امیگریشن کے آفس سے اُن کے پتے پر بھجوادیا گیا۔

واضح رہے کہ عدالتوں میں اشتہاری ہونے کی وجہ سے پی ٹی آئی کی سابق حکومت نے نوازشریف کا پاسپورٹ منسوخ کردیا تھا اور پھر سابق وزیر اعظم عمران خان نے تجدید شدہ پاسپورٹ جاری کرنے سے انکار کردیا تھا، جس کے بعد سے نوازشریف لندن میں ہی مقیم تھے۔

موجودہ حکومت نے نواز شریف کو عام پاسورٹ رواں سال پہلے ہی جاری کردیا تھا۔ قواعد و ضوابط کے مطابق سابق صدور اور سابق وزرائے اعظم سفارتی پاسپورٹ رکھنے کے حقدار ہیں۔

ٹیگس